• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیرا ارشد ،احمد بٹ کی محبت کی کہانی میں دراڑ کہاں پڑی؟

Where Is The Crack In Lovestory Of Humera Arshad And Ahmed Butt

چاند سورج کی جوڑی حمیرا ارشد اور احمد بٹ کی محبت کی کہانی میں دراڑ کہاں پڑی؟ اختلافات کیسے شروع ہوئے؟

سال 2004ء میں بہت دھوم دھام سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی چاند سورج کی جوڑی گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکار و ماڈل احمد بٹ کی محبت کی کہانی میں شادی کے کچھ عرصے بعد ہی تلخیاں شروع ہوگئیں، جس میں متعدد بار بات علیحدگی اور طلاق تک پہنچ گئی۔

سال 2016ء میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے جب پہلے احمد بٹ نے پریس کانفرنس کرکے بیوی پر جائیداد کے معاملات میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا، پھر جواباً حمیرا ارشد نے شوہر پر مکر و فریب، گھریلو تشدد اور 4 سالہ بیٹے کے اغوا کے الزامات لگائےاور کہا کہ احمد بٹ انہیں جان سے مارنا چاہتے ہیں۔

حمیرا کا کہنا تھا کہ احمد بٹ نے انہیں پھوٹی کوڑی بھی نہیں دی اور وہ اپنی گلوکاری سے ہی گھر کے اخراجات پوا کرتی رہیں، انہوں نے 12 سال شوہر کے تشدد پر چپ سادھے رکھی لیکن اب پانی سر سے گزر گیا ہے ۔

احمد بٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی خبردار کردیا کہ اگر ان کی ذات کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دارحمیرا اور پروڈیوسر سخی سرور ہوں گے۔

پھر اگست 2016ءمیں لاہور میں پریس کانفرنس میں حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے اپنی باقاعدہ علیحدگی کا اعلان بھی کردیا، لیکن جلد ہی بیٹے کے مستقبل کی بنیاد پر ان میں صلح ہوگئی،، جو زیادہ عرصے نہ چل سکی۔

اس وقت حمیرا اور احمد کے درمیان بیٹے کی کسٹڈی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔

تازہ ترین