• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Cotton Becomes Cheaper In Punjab And Sindh

عالمی منڈی میں کپاس کے سودوں میں غیر معمولی کمی کے بعد ایک ہفتے میں پنجاب میں فی من روئی سات سو روپے اور سندھ میں پانچ سو روپے سستی ہوگئی ۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے بتایا کہ عالمی منڈی میں کاٹن کے سودوں میں غیرمعمولی مندی دیکھی جارہی ہے،جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمت میں مزید سو روپے کمی ہوئی ہے ۔

پنجاب میں فی من روئی کے سودے 6 ہزار روپے اور سندھ میں فی من قیمت 5 ہزار نو سو روپے ہوگئی ہے ۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب میں روئی 700 روپے اور سندھ میں 500روپے فی من سستی ہوچکی ہے ۔

تازہ ترین