• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن فلیٹس: شریف فیملی کا کوئی فردنیب میں پیش نہ ہوا

Sharif Family Did Not Appear Before Nab

قومی احتساب بیورو نے لندن فلیٹس کی تحقیقات کے لئے شریف فیملی کو آج سہ پہر 2 بجے تک طلب کیا تھا تاہم مقررہ وقت گزرجانے کے بعد بھی شریف فیملی کی جانب سے کوئی فرد پیش نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے شریف فیملی سے لندن فلیٹ کی خریداری اور اس کے لئے آمدنی ذرائع معلوم کرنے کے لیے گزشتہ روز طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

نیب لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو آج طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم نیب لاہور میں شریف فیملی کا 2 بجے تک انتظار کرتی رہی لیکن شریف فیملی میں سے کوئی فرد پیش نہ ہوا۔

اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ طارق شفیع کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔

شریف فیملی کے قریبی حلقوں کا کہنا تھا کہ انہیں طلبی کے حوالے سے کوئی سمن موصول نہیں ہوا۔

تازہ ترین