• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پارلیمنٹ نےسولہ نئے نامزد وزرا کو اعتماد کا ووٹ دیدیا

Iran Parliament Votes 16 New Ministers For Rouhanis Cabinet

ایران کی پارلیمنٹ نے صدر حسن روحانی کی نئی کابنیہ کے لئے سترہ میں سے سولہ نامزد وزرا کو اعتماد کا ووٹ دے دیا۔

Iran-Ministers-222

عباس آخوندی وزیر ٹرانسپورٹ ،مسعود سلطانی وزیر کھیل ، عبدالرضا رحمانی فضلی وزیر داخلہ، محمد جواد ظریف وزیر خارجہ نامزدہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق، وزارت ٹرانسپورٹ کے لیے عباس آخوندی نے پارلیمنٹ سے ایک سو اٹھاسی ووٹ حاصل کیے، وزارت کھیل اور نوجوانوں کے امور کے لیے مسعود سلطانی فر نے دو سو پچیس، وزرات داخلہ کے لیے عبدالرضا رحمانی فضلی نے دو سو پچاس ووٹ، وزارت خارجہ کے لئے محمد جواد ظریف نے دوسوچھتیس اور وزارت پیٹرولیم کے لیے پیژن نامدار زنگنے نے دو سو تیس ووٹ حاصل کیے۔

ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے، وزارت قانون کے لیے علی رضا آوائی کو دو سو چوالیس، وزرات خزانہ کے لیے مسعودکرباسیان کو دو سو چالیس، وزارت ثقافت کے لیے سید عباس صالحی کو دو سو بیالیس اور وزارت صنعت و معدنیات و تجارت کے لیے محمد شریعت مداری کو دو سو اکتالیس ووٹ دیے۔

سید محمود علوی دو سو باون ووٹ لیکر وزیر انٹیلی جنس، علی ربیعی ایک سو اکیانوے ووٹ لیکر وزیر تعاون، محنت اور فلاو بہبود، بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی دو سو اکسٹھ ووٹ لے کر وزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہوئے۔

ایران کی پارلیمنٹ نے وزارت زراعت کے لیے محمود حجتی کو ایک سو چونسٹھ ووٹ دیئے جبکہ، وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے محمد جواد آذری جہرمی کو ایک سو باون ووٹ، وزیر صحت کے لیے سید حسن قاضی زادہ ہاشمی کو دو سو تریپن ووٹ اور وزارت تعلیم و تربیت کے لیے محمد بطحائی کو دو سو اڑتیس ووٹ دیئے۔

صدر حسن روحانی کی کابینہ کے صرف ایک نامزد وزیر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ایک سو تینتیس ارکان نے، وزارت توانائی کے لیے نامزد وزیر حبیب اللہ بے طرف کی حمایت میں جبکہ ایک سو بتیس نے مخالفت میں ووٹ دیئے اور سترہ ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ کسی بھی وزیر کو اعتماد کے لیے اکیاون فی صد سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

تازہ ترین