• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفانی طوفان میں اسنو بورڈنگ کرتے نوجوان کی زندگی کی بقا کی کوشش پر مبنی ہالی و ڈکی نئی سروائیول تھرلرفلم6'بیلوکا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایت کاراسکاٹ واہ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے اسنو بورڈرکے گِرد گھوم رہی ہے جو شدید برفانی طوفان کی پرواہ کئے بغیر ایڈونچر کا شوق پورا کرنے نکل پڑتا ہے تاہم غیر معمولی حالات میں راستہ بھٹک کر لا پتہ ہو جاتا ہے ۔

برف کے طوفان میں اس وقت بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں دکھائی دیتا جب درجہ حرارت نقطعہ انجماد سے بھی گِر جاتا ہے اور نوجوان واپسی کا راستہ تلاش کرنے اور اپنی ٹھنڈ سے بچنے کیلئے طرح طرح کے حربے اپنا کر زندہ رہنے کی کوشش کرتا ہے ۔

ٹکر ٹولے اورسائمن ایسوارٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجوش ہارٹ نیٹ، میرا سوروینو ، سارا ڈومونٹ،جیسن کوٹل اورآسٹن گرانٹ شامل ہیں۔

فلم 13اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین