• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھر میں صدی بعد مکمل سورج گرہن کا یادگارنظارہ کیا گیا،امریکی صدر نے بھی اہلیہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس کی بالکونی میں کھڑے ہو کر یہ تاریخی نظارہ کیا۔

امریکی صدرنے پہلےخصوصی چشمے لگائے بغیروائٹ ہاوس کی بالکونی سےسورج گرہن دیکھا پھر چشمہ لگا لیا،،خاتون اول ان کا بیٹا اور بیٹی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

مختلف ایجنسیوں نے سورج گرہن کی خلا سے لی گئی تصویریں بھی جاری کی ہیں ، جس میں زمین کی اوپری سطح پر اندھیرا دیکھا جاسکتا ہے۔

اوریگون سمیت کئی ریاستوں میں لوگوں نے کھلے میدان اور پارکوں کا رخ کیا اورحفاظتی چشمے ، ٹیلی اسکوپ اور کیمروں کی مدد سے سورج گرہن کا تاریخی نظارہ کیا۔

تازہ ترین