• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، فاروق ستار

Dont Need Any Certificate Of Patriotism From Anyone Farooq Sattar

ایم کیوایم پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگئی، ایک ایک کرکے سیاسی جماعتوں نے شرکت سے معذرت کی تو ایم کیوایم پاکستان نے کانفرنس ملتوی کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، سیاسی جماعتوں نے نہ آکر لندن کے پاکستان مخالف مؤقف کی توثیق کر دی ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایم کیوایم پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں، میزبان انتظار کرتے رہے لیکن مہمان نہیں آئے ۔

آل پارٹیز کانفرنس سکڑ کر پریس کانفرنس میں بدل گئیں،ہوٹل پہنچنے والے پی ایس پی اور ایم کیوایم حقیقی کے وفود کو بھی معذرت کرکے واپس بھیج دیا گیا۔

بائیس اگست کو ایم کیو ایم پاکستان کی دعوت پر بڑی سیاسی جماعتوں کا نہ آنا،فاروق ستار کو بڑا ناگوار گزرا انہوں نے کہا کہ وعدے کرکے وفا نہ کرنے والوں نے لندن کے مؤقف کی تائید کی۔

آخر میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پاک سرزمین پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے، نہ ہونے والی اے پی سی کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

تازہ ترین