• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ:پاکستانی عازمین حج کی رہائشی عمارت میں دراڑیں

Makkah Pakistani Pilgrims Have To Dwell In The Building Of Hajj

مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں تاہم تمام عازمین محفوظ ہیںخطرے کی کوئی بات نہیں۔منگل کی شب محکمہ شہری دفاع کی تفتیشی ٹیم نے عمارت خالی کرالی ۔

 عازمین کےلیےمتبادل انتظام نہ ہونے پہ کھلےآسمان تلےبیٹھے رہے۔ عمارت میں 700 پاکستانی عازمین مقیم تھے۔بعد ازاںمحکمہ شہری دفاع،ہلال احمر اور وزارت حج نے دراڑ پڑنے والی بطحا قریش پر واقع پاکستانی عازمین کی فائیو اسٹار عمارت کو کلیئر کردیا۔

ڈی جی پاکستان حج مشن ڈاکٹر ساجد یوسفانی کا کہنا ہے کہ 90فیصد عازمین اپنی رہائش میں واپس چلے گئے۔100 کے قریب عازمین کا مکہ میونسپلٹی سے کلیئرنس لینے کا مطالبہ تھاتاہم وہ مسئلہ بھی حل کرلیاگیا۔

عازمین کی تسلی کیلئے میونسپلٹی کے ماہرین کو طلب کرلیا گیا تھا۔یہ فائیو اسٹار رہائشی عمارت  سیکٹرنمبر 9 میں واقع ہے جس میں پشاور اورکوئٹہ کے عازمین ہیں۔تمام عازمین محفوظ ہیں۔ خطرہ کی کوئی بات نہیں۔

 

تازہ ترین