• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ، سڑک پر رقص کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

سعودی شہر جدہ میں ایک نوعمر لڑکے کو سڑک کےعین درمیان میں رقص کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

لڑکے کی عمر 14سال ہے جوایک مشہور گیت ’ماکرینا‘پر سڑک پر رقص کر رہا تھا۔

سعودی پولیس نے بتایا کہ لڑکے کو ’ غیر معمولی عوامی رویے‘کا مظاہرہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ کھلے عام سڑک پر رقص کرنے کے نتیجے میں ٹریفک کافی دیر معطل رہاجو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکے کی گرفتاری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ نیشنل کمیٹی برائے ڈرگ کنٹرول کی جانب سے رقص پر پابندی لگی ہوئی ہے، اس کے باوجودایسا کام کرنا ناقابل برداشت ہے۔

اس لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ لڑکے کا نام نہیں بتایا گیا۔

تازہ ترین