• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ،وزیراعظم کے غیرملکی دوروں میں لاکھوں کی ٹِپ کون لے گیا؟

Tips Of Lakhs Of Rupees During Foreign Visits

صدر اور وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں میں لاکھوں روپے کی ٹِپ کون لے گیا، کسی کو کچھ علم نہیں

سن 2015اور 2016ء کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2013ءسے 2015ء کے دوران صدر اور وزیر اعظم کے سعودی عرب اور ترکی کے دوروں میں چیف پروٹوکول افسر کو 21لاکھ 81ہزار روپے ٹپ کی ادائیگیوں کے لیے دیے گئے۔

جدہ کے دورے کے لیے 42 ہزار 8 سو ریال اور انقرہ اور استنبول کے دوروں کے لیے ساڑھے 9 ہزار ڈالز ٹپ کی ادائیگیاں کی گئیں،آڈٹ حکام کی جانب سے اس رقم کے خرچ کی تفصیلات طلب کیں جو نہیں دی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں پاکستانی قونصلیٹ سے 32پاسپورٹ غائب ہوگئے، یہ کن افراد کو جاری کیے گئے اور ان کے اجراء کی فیس کی مد میں کتنی رقم وصول کی گئی اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

تازہ ترین