• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Iraq 30000 Citizens Trapped In Tal Afar Fighting

عراقی فوج کا تلعفر میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے باعث 30 ہزار کے قریب شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

Iraq-Turkey-222

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ شہر کے جنوب اور مشرق میں واقع اجتماع کے مقامات پر انسانی امداد فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر شہریوں کو زندہ ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو پھانسی دئیے جانے کا خدشہ محسوس کر رہا ہے۔

Iraq-Turkey-333

ترجمان نے کہا ہے کہ ہائی کمشنر برائےمہاجرین کے دفتر نے تمام فریقین سے شہریوں کو جھڑپوں کے علاقے سے نکلنے کا موقع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثنا ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ترکی ایران کیساتھ مل کر عراقی کردستانی لیبر پارٹی کیخلاف مشترکہ فوجی کارروائی کریگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات انقرہ میں ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ اردوگان نے واضح کیا کہ ایران کیساتھ مل کر عراقی کردستان کی لیبر پارٹی کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین