• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Death Toll Reaches 90 In Maxico Earth Quake

میکسیکو میں جمعرات آنے والے شدید ترین زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 90ہوگئی ہے،زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہ جنوبی ریاست اوکزاکا میں 71افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق ٹباسکو، ویہاکا اور چیاپس میں بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں متعدد افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

زلزلہ جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بج کر 50 منٹ پر ساحلی علاقے پیجی جیاپان سے87 کلومیٹر کے دور آیا۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت آٹھ اعشاریہ ایک تھی، جو 1985ء میں میکسیکو سٹی میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہے ، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے اس کے اصل مقام سے سینکڑوں میل دور تک محسوس کیے گئے اور اس سے اوکساکا اور چیاپاس کے علاقوں میں خاصی تباہی ہوئی ہے۔

ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کے بعد میکسیکو کے ساحلی علاقوں کے قریب چار اعشاریہ تین اور پانچ اعشاریہ سات کی شدت کے درجنوں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد میکسیکو اور قریبی ممالک کے سمندر میں تقریباً تین میٹر بلند لہریں اٹھنے پر میکسیکو میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے مرکز سے ایک ہزار کلو میٹر تک کے علاقے میں ایک منٹ تک محسوس کیے جاتے رہے۔ زلزلے کی شدت کی وجہ سے عمارتیں لرز رہی تھیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

صدر انریق پینانیٹو نے ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیاتھا، اس موقع پر ہلاک ہونے والے افراد کے سوگ میں ملک کا پرچم سرنگوں رہا۔

 

تازہ ترین