| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
September 13, 2017 | 02:54 pm

دس سالہ  بچی کا دماغ کی سرجری کے دوران ویڈیو گیم کھیلنے کا مظاہرہ

Indian Child Playing Video Game During Surgery

آپریشن کے نام سے ہی لوگ خوف زدہ ہوجاتے ہیں اوراسی وجہ سے دورانِ سرجری مریضوں کو بے ہوش کردیا جاتا ہے۔

بچے تو ایک انجیکشن کے نام سے ہی دور بھاگتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی اس بچی کی ہمت اور شوق کی داد دینی پڑے گی جواپنے دماغ کے آپریشن کے دورا ن موبائل پر ویڈیو گیم کھیلنے میں مصروف ہے۔

جی ہاں، بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے والی 10سالہ نندنی نامی بچی نے کئی گھنٹے طویل برین سرجری کے دوران ویڈیو گیم کینڈی کرش کھیلنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے نہ صرف ڈاکٹرز کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والے بھی بچی کی ہمت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔