• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانپور:بھارتی کرکٹر سریش رائنا کار حادثے میں محفوظ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے پر اعتماد بیٹسمین سریشن رائنا کار حادثے میں محفوظ رہے، انہیں ایک خراش تک نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 223 ایک روزہ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے سریش رائنا غازی آباد سے کانپور میچ کھیلنے جارہے تھے کہ ٹائر پھٹنے سے گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کانپور پولیس نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ اتھوا کے علاقے فرینڈز کالونی کے قریب پیش آنے والے حادثے میں سریش رائنا محفوظ رہے انہیں کسی بھی نوعیت کا نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے گاڑی کی اسپیڈ کم تھی اس لئے اسٹار بیٹسمین محفوظ رہے اگر گاڑی کی رفتار تیز ہوتی تو نتائج خطرناک بھی ہوسکتے تھے۔

حادثے کے بعد بھارتی بیٹسمین کی گاڑی میں کوئی اضافی ٹائر موجود نہیں تھا جو وہ تبدیل کرکے گھر روانہ ہوجاتے، تب مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور انہیں گاڑی کا بندوبست کراکے گھر روانہ کیا۔

تازہ ترین