• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

Supreme Court To Hear Plea Against Kulsoom Nawaz Today

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ پی پی امیدوار فیصل میر نےلاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔

درخوست میں کہا گیا کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے اور بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں ۔ انہوں نے بدنیتی کے تحت اور جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپائے اور اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا جس کی بنا پر وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں ۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

تازہ ترین