• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی ووڈ کے سنجو بابا کی فلم بھومی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم میں 12سینز کاٹے ہیں جس کے باعث سنجے دت اور فلم کے ہدایت کار امنگ کمار کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اومنگ کمار کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ بھارتی سنسر بورڈ ان کے لیے پریشانیاں کھڑی کرے گا اور فلم کے متعدد سینز کاٹے گا فلم میں موجود سنی لیون کے آئٹم سانگ ٹرپی ٹرپی پر بھی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی ہے ۔

اب یہ گانا فلم میں مکمل نہیں دکھایا جائے گا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا پہلے ہی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ سنجے دت اور آدیتی را ؤحیدری کی فلم بھومی رواں ماہ 22ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین