• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم ’مائی لٹل پونی دی مووی‘کی نئی جھلکیاں جاری

فینٹیسی اور اینیمیٹڈفلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی نئی میوزیکل اینیمیٹڈ فلم ’مائی لٹل پونی دی مووی‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

جیسن تھیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پونیویل نامی ایک قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جسے بچانے کے لیے چند دوست میدان میں اْتر جاتے ہیں۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں تارا اسٹرانگ،ایشلے بال،اینڈریا لبمین،شینن چین، ایمیلے بلنٹ اور سیا فرلر سمیت دیگر شامل ہیں۔

برائن گولڈنر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

تازہ ترین