• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور سمندری طوفان ماریا نے پورٹو ریکو کا رخ کرلیا

طاقتور سمندری طوفان ماریا نے بحر اوقیانوس میں وسطی امریکی جزائر اور ورجن آئی لینڈز سے ٹکرانے کے بعد پورٹو ریکو کا رخ کرلیا۔ کیٹیگری پانچ شدت کے طوفان نے اس سے قبل ڈومنیکا میں بڑی تباہی مچائی ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق 280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈومینیکن ریپبلک کے صدر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر چھوڑ کر ملک واپس آنا پڑا۔

کیٹیگری پانچ شدت کے طوفان نے اس سے قبل ڈومینیکا کو مکمل تباہ کردیا تھا۔ فرانس کے زیرانتظام مارٹینک میں بھی سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

امریکا کے زیر انتظام پورٹو ریکو میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ گورنر نے جزیرے کی 35 لاکھ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

امریکا کے نیشنل ہری کین سینٹر کا کہنا ہے کہ طوفان ماریا کا روٹ بھی طوفان ارما سے مماثلت رکھتا ہے۔

تازہ ترین