• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل حکمرانوں نے عوام کو دھوکا دیا ، بلاول

Rulers Cheated Public Bilawal Bhutto

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو قدم قدم پر دھوکا دیا ہے، ان کی سیاست اپنے کاروبار بڑھانے کی سیاست ہے ، پنجاب میں آج بھی کسانوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلالو بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آپ سے وعدہ ہےکسان اورمزدور دوست منشور ہوگا ، 30 ایکڑ سے کم زمین کے مالک کو کسان کارڈ دیاجائےگا ، فصل اترنے سے پہلے امدادی قیمت کااعلان کیاجائےگا ، پنشن میں بھی اضافہ کیاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں کا ایک بڑا مسئلہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بھی ہے، پنجاب کےکمیشن خورحکمرانوں نےزرعی زمین اونےپونےخریدکرپلانٹ لگایا۔

تازہ ترین