• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی کے قاتل کا پتا تھا تو مشرف اب تک چپ کیوں تھے، شیری رحمان

Why Was Musharraf Silent If He Knew Of Bbs Murderer Sherry Rehman

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کہتی ہیں کہ مرتضیٰ بھٹو اور بی بی کے قاتل کا مشرف کو پتا تھا تو وہ اب تک چپ کیوں تھے۔

شیری رحمان نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ دس سال بعد آج مشرف کو اچانک یاد آیا کہ بی بی کا قاتل کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف نےیہ باتیں انسدادہشت گردی عدالت میں کیوں نہیں کی، اقوام متحدہ کے کمیشن میں پرویز مشرف کیوں نہیں بولے؟

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری دل کی بیماری کا بہانہ کر کے عدالتوں سے نہیں بھاگے،بی بی شہید نے مارک سیگل کو اپنی ای میل میں مشرف کا نام لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج پہلی پیشی تھی تو پرویز مشرف کا یہ حال ہے، آگے کیا ہوگا، پیپلز پارٹی نے بی بی قتل کیس کے فیصلے کے خلاف3 اپیلیں کی ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اپیلوں کے باعث پرویز مشرف بہکنے لگے ہیں، مشرف اب فکر مند ہے کہ اس سے سوالات پوچھے جائیں گے۔

تازہ ترین