• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم اسٹار شکیلہ 82برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Bollywood Actress Shakila Passes Away

بھارتی فلم اسٹار شکیلہ انتقال کر گئیں،ان کی عمر 82 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آر پار اور سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی فلم اسٹار شکیلہ کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ان کے انتقال کی خبر ان کے بھانجے ناصر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پوسٹ کی۔اپنی پوسٹ میں ناصر نے بتایا کہ اپنی عمر کی وجہ سے وہ گردوں کی تکلیف میں بھی مبتلا تھیں اور حال ہی میں انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہوا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو ا۔

فلم اسٹار شکیلہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

تازہ ترین