کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مویشی منڈی تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر 1 ہزار ایکڑ رقبے پر لگائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق مالیاتی خدمات کیلئے بڑے بینکوں کے اے ٹی ایمز اور عارضی برانچیں بھی قائم کی جائیں گی۔
مویشی منڈی میں ہنگامی طبی امداد کی سہولت کے ساتھ ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔