• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم کنگز مین؛ دی گولڈن سرکل کافائنل ٹریلر

ایکشن کے دیوانے اب تیار ہو جائیں کیونکہ سنسنی سے بھرپور نئی اسپائی فلم کنگزمین ؛ دی گولڈن سرکل کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کارمائیکل وان کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی پر مبنی ہے جس کے جاسوس مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور دشمن سے اکیلے نبرد آزما نہیں ہو پاتے ۔

جرائم پیشہ افراد سے مقابلے اور ان کے خاتمے کیلئے یہ انٹیلی جنس ایجنسی ایک اور سیکرٹ ایجنسی سے الحاق کر لیتی ہے۔

دہشت گردی کے بڑے منصوبے پر کام کرنیوالا خطرناک دہشت گردوں کے تعاقب میں ماہر ایجنٹس منصوبے پر عمل در آمد روکنے کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔

ایڈم بوہلنگ ،ڈیوڈ ریڈ اور مائیکل وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکارکولن فرتھ، شیننگ ٹیٹم، ہیلی بیری اور جولیئن مور اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلٹن جان، جیف بریجیز ، مارک اسٹرونگ اورٹیرن ایجرٹن شامل ہیں۔

ایکشن ، سسپنس اور تھرل پر مبنی یہ اسپائی فلم ٹوینٹھیتھ سنچری کے تحت کل 22ستمبرکو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین