• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اجلاس، وزیر خارجہ کے بیان، وزیر اعظم کی توثیق پر تشویش

Pti Concerns Over Endorsement Of Pm And Statement Of Foreign Minister

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ کے دہشت گردی کے خلاف ریاستی پالیسی کے برعکس بیان اور وزیراعظم کی توثیق پراظہار تشویش کیا گیا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک شریک ہوئے جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اجلاس میں خارجہ، دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق امور پرناقص اورمبہم حکومتی پالیسی پرمایوسی کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومتی جماعت میں تقسیم اور مستقبل کے امکانات پر بات چیت کی گئی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے فیصلے کو سراہا گیا۔


پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق اجلاس میں رکنیت سازی مہم اورعوامی رابطہ مہم کے مختلف پہلوؤں پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین