• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا، فاروق ستار

An Un Eligible Is Unable To Become A Head Of Political Party Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی بار کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں، یہ کراچی کا حق ہے، اس کے مختلف حصے ہیں اور ان پرکام تیزی سےجاری ہے، مختلف منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات کاجو بل پیش کیا وہ غیر قانونی تھا ، بل اعتزاز احسن کی ترمیم کے بعد پیش ہونا چاہئے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

 

تازہ ترین