• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے قوم سے لوٹے گئے 290 ارب روپے برآمد کیے،قمر زمان چوہدری

Nab Recover Rs 290 Billion Of The Nation Qamar Zaman Chaudhry

چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چودہدری نے کہا ہے کہ نیب نے قوم سے لوٹے گئے 290 ارب روپے برآمد کیے۔نیب افسران بلا تفریق بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کاوش کر رہے ہیں۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چودہدری نے نیب بیورو ملتان کا الوداعی دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو انسداد بدعنوانی کے لیے کام کرنے والا ادارہ ہے۔نیب نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عدم برداشت کی پالیسی اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو گرفتار کیا،نیب نے قوم سے لوٹے گئے 290 ارب روپے برآمد کیے۔اپنی مدت میں بدعنوان عناصر سے 50 ارب روپے وصول کیے ۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب افسران قومی ذمہ داری کو انتہائی ایمانداری، شفافیت ، میرٹ اور قانون کے مطابق سر انجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہمارا اولین مقصد ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین