• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nawaz Sharif Meets Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں جہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پارٹی امور اور ترقیاتی منصوبوں کےبارے میں بھی بات چیت کی۔

اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی تھی ، دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ہوئی۔

چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم سےاپنےتحفظات پر گفتگو کی اور نواز شریف کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے بھی کیے،دونوں کے درمیان اختلافات اور رنجشیں بھی دور ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔

تازہ ترین