دبئی ٹیسٹ میںتیسرے روز کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔کھیل کے اختتام تک سری لنکاکی آدھی ٹیم صرف 34 رنز پرپولین لوٹ گئی۔مہمان ٹیم کو مجموعی طور پر برتری 254 رنز حاصل ہو گئی۔
سری لنکا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائےدوسری اننگز شروع کردی ۔ پاکستانی بالرز نے آخری سیشن میں بہترین بولنگ کی اور صرف 34 کے اسکور 5 لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔
اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹسمین فیل ہوگئےاور ٹیم صرف 262 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔
تیسرے دن پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز 51 رنز ناٹ آوٹ سے شروع کیا تو کوئی بیٹسمین ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔ اظہر علی 59 رنز اور حارث سہیل 56 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود 16،سمیع اسلم 39 ،اسد شفیق 12، بابر اعظم8، کپتان سرفراز احمد 14 رنز، محمد عامر 7 ، یاسر شاہ 24 اور وہاب ریاض نے 16 رنز بنائے۔