صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا کہ مجھے ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا، بس کھل کر کھیلنا چاہیے۔
جیلانی پارک لاہور میں رمضان بچت بازار کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے اس میچ میں امید ہے ہمارے لڑکے بھارت کے خلاف میچ جم کر کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کھیل کے میدان کو ہمیشہ کھیل کا میدان ہی سمجھا ہے مگر دوسری طرف ایسا نہیں، مجھے ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا، بس کھل کر کھیلنا چاہیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں لوگوں کو 30 فیصد سستی اشیا دی جارہی ہیں، یہاں آنے والے لوگوں کا اطمینان آپ دیکھ اور محسوس کر سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 3 دن میں 3 لاکھ لوگوں نے بچت بازار کو وزٹ کیا ہے، پنجاب کے 25 اضلاع میں رمضان المبارک کے 36 بچت بازار قائم کیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے لوگوں کووزیراعلی نے راشن کارڈ کےلیے 3 ہزار سے رقم بڑھا کر 10 ہزار کر دی ہے، محفوظ پنجاب کا ویژن آگے بڑھانے کے لیے مریم نواز بہت محنت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دسترخوان مریم کے مہمان میں ہرتحصیل میں 2 ہزار افراد وزیراعلی کی جانب سے افظاری کریں گے۔