• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Cricket 5 Most Incredible Records

کرکٹ میں ریکارڈ بننے اور ٹوٹنے کا عمل جاری رہتا ہے مگر چند ایسے ریکارڈز بھی ہیں ،جن کے کھیل افق پر ہمیشہ موجود رہنے کے امکانات تاحال روشن ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کرکٹ میں پانچ ایسے ریکارڈ ز ہیں جو کبھی توڑے نہ جاسکیں ،دنیا کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سر ڈونلڈ براڈ مین کا 99 اعشاریہ 94 کی بیٹنگ اوسط کا ریکارڈ ہے سرفہرست ہے ۔

آسٹریلیا کے سربراڈ مین کے پاس اپنے آخری میچ میں اوسط 100 کرنے کا موقع تھا کہ وہ اس سے صرف 4 رنز کی دوری پر بدقسمتی کا شکار ہوگئے ۔

ریکارڈز کی اس فہرست میں دوسرے نمبر ایلن بورڈر کا مسلسل 153میچز کھیلنا ہے ،جو لگتا ہے کہ شاید کبھی بھی توڑا نہ جاسکے کیونکہ کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل آئے روز گھیرلیتے ہیں ،بہترین کھلاڑی بھی انجرڈڈ ہوکر طویل عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوجاتے ہیں۔

تیسرا ریکارڈ جو آنے والوں کے توڑا یقینا ً مشکل ہوسکتا ہے ،وہ 2006ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو میں سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی 624رنز کی پارٹنرشپ ہے ،دراصل آج کل ٹی 20 اور ایک روزہ کرکٹ کی چاندنی کے باعث ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا پسند نہیں کرتا۔

چوتھا ریکارڈ جو کرکٹ کی دنیا میں نہیں توڑا جا سکتا وہ ہے سچن ٹنڈولکر کا 200 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرنا ، آج کل کی کرکٹ میں 100 میچ کھیلنا ایک بہت بڑی بات سمجھا جاتا ہے لیکن سچن ٹنڈولکر نے 200 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جو شاید کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔

پانچواں اور آخری ریکارڈ مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹیں لینے کا ریکارڈ کبھی بھی نہیں توڑا جا سکتا۔

کرکٹ کی دنیا میں یہ 5 ریکارڈ ایسے ہیں جو شاید کبھی بھی نہیں توڑے جا سکیں گے اور یہ ریکارڈ ان عظیم کرکٹر ز کے نام ہی رہیں گے۔

تازہ ترین