• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کو کوریائی جنگ کے حقیقی امکان پر تیار رہنا ہو گا، چینی میڈیا

China Should Be Prepared For Imminent Korean War Chinese Media

چین کو کوریائی تنازع پر مستقبل کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،جنگ کے حقیقی امکان پر چین کا تیار ہونا ضروری ہے،منصوبہ بندی میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار، پناہ گزینوں کی آمد، سماجی آرڈر کی بحالی،تصادم کی صورت میں بحران کے بعد سیاسی انتظامات کو مد نظر رکھنا ہو گا۔

North-Korea-China-222

چینی فوج کو ضروری سہولتیں اور مقامات کو محفوظ بنانے، پناہ گزینوں کے بحران اور ایٹمی اثرات کو روکنے، اور بین الاقوامی معاہدے میں اچھی حیثیت کو یقینی بنانے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا۔

چینی میڈیا نے مختلف تجزیہ کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیکنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر جیا کنگ گاؤ نے کہا ہے کہ چین کو کوریائی تنازع پر مستقبل کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

جیلن یونی ورسٹی نارتھ کوریا کے ایک ماہر سن شنگ جی کا کہنا ہے کہ جنگ کے لئے ابھی ہمیں تیار رہنا ہو گا۔ کیونکہ سیؤل اور واشنگٹن دونوں اپنے اپنے موقف پر نہ صرف قائم ہیں بلکہ وہ اپنے قول اور افعال کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاو دے رہے ہیں ۔

North-Korea-China-333

ایسے بیانات ممکنہ جنگ میں تبدیل ہو سکتے ہیں پہل جو بھی کرے نقصان کا اندازہ نہیں ۔ چین کو بھی اس جنگ کے لئے تیار رہنا چاہئے اس جنگ کا سب سے زیادہ اثر چین پر ہو گا۔ صورت حال سے نمٹنے کے لیے بوقت ضرورت چین کو تیار رہنا ہوگا ورنہ اسے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑےگا ۔

چینی سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل زی قلیانگ نے چین کے شمالی علاقے کا دورہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین