• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ٹیوب اسٹیشن پرچاقو حملہ، ایک شخص ہلاک، 2زخمی

لندن پارسنز ٹیوب اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ اس مقام پر ہوا جہاں گزشتہ ماہ دہشت گردی کا واقعہ پیش آچکا ہےاور اس واقعے میں 30افراد زخمی ہوئے تھے۔

چاقو حملے سےہلاک ہونے والےشخص کی عمر20 سال ہے۔ تاہم اس واقعے کو دہشت گردی سے منسلک نہیں خیال کیا جا رہا ہے۔

حملے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سےپوچھ گچھ جاری ہے۔ واقعہ کے فوری بعد اسٹیشن بند کر دیا گیا تھا لیکن محاصرہ کرنے کے بعد اس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

تازہ ترین