• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد کو نہ کھلانے کا سوال انضمام سے کریں، نجم سیٹھی

Ask Inzamam About Fawad Alams Non Selection Najam Sethi

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ فواد عالم کو منتخب نہ کیےجانے سے متعلق سوال چیف سلیکٹر انضمام الحق سے کیا جانا چاہئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو کھلانے کا نہیں کہہ سکتا، سفارش کرسکتا ہوں لیکن زبردستی نہیں کرسکتا۔ اگر آپ (میڈیا) کو ایسا لگتا ہے کہ فواد کو سیلیکٹ کرنا چاہے تو انضمام پر پریشر ڈالیں۔

یونس خان اور مصباح الحق جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد گزشتہ کئی سیزنز سے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے موزوں ترین امیدوار قرار دیا جارہا تھا۔

تاہم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فواد کی بجائے گزشتہ تین سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنے والے حارث سہیل اور عثمان صلاح الدین کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ ایک روزہ ٹیم میں بھی فواد جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

فواد عالم دنیا کے ان تین بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے220 فرسٹ کلاس میچوں میں 56 یا اس سے زائد کی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں۔ اس فہرست میں ان سے آگے صرف ہندوستان کے پجارا اور آسٹریلیا کے اسمتھ ہیں۔

گزشتہ تین سیزنز کے دوران فواد نے 59اعشاریہ 14کی اوسط سے 2070 رنز بنا رکھے ہیں۔

تازہ ترین