• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈومحمد خان:بلاول آج امراض قلب کے اسپتال کا افتتاح کریں گے

Today Bilawal Will Inaugurate The Hospital In Tando Mohammad Khan

ٹنڈومحمد خان میں امراض قلب کے اسپتال کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری آج اسپتال کا افتتاح کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج ٹنڈومحمدخان پہنچیں گے ،جہاں وہ امراض قلب اسپتال کا افتتاح کریں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹیلائٹ ڈیجیٹل شہید بےنظیربھٹو کارڈک کیئراسپتال سندھ کےعوام کےلئے ایک تحفہ ہے۔اسپتال میں بہت جلداوپن ہارٹ سرجری بھی ممکن ہوگی۔

اسپتال کے افتتاح سےحیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،مٹھی میرپورخاص سمیت دیگر شہروں کے عوام مستفید ہوسکیں گے۔

اسپتال کی تعمیر دوسال میں 55کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے۔

تازہ ترین