• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

Cm Sindh Congratulated Hindu Community For Diwali

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی ترقی ، جمہوریت کی بحالی اور معیشت کی مضبوطی کے لے دی گئی قربانیاں اور جدوجہد قابل تحسین ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیر اٰعلی سندھ نے مزید کہا کہ دیوالی کے موقع پر وہ ہندو برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اس خوشی میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہندو برادری اور دیگر اقلیتوں کے تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی اقلیتی برادری کے نمائندوں کو حکومت اور دیگر انتظامی اداروں میں نمائندگی دے رکھی ہے اور ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

تازہ ترین