• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہرپٹسبرگ میں ایک سر پرائزڈنر کا انعقادکیا گیا جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے مقامی اسٹیڈیم میں سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔

ڈائنر این بلینک نامی اس منفرد ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ کا سہارا لیا گیا جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پرحیرت انگیز طور پر800سے زائد افراد سفیدرنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے ۔

اس ڈنر کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا جس کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھے کا انتظام تک انھیں مہمانوں نے کیا جہاں سب کچھ سفید ہی سفید تھا جیسے کہ چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ ڈانر این بلینک کا آغاز1988میں پیرس سے ہوا جہاں دوستوں نے عوامی مقام پر مل بیٹھنے کیلئے سفید ڈریس کوڈ کا انتخاب کیا جسکے بعد سے اب یہ ایک سالانہ ایونٹ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسکا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین