• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی ،8 ملزمان گرفتار

Fia Arrested Eight Suspects In Different Cities Of Punjab

ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائی کرکے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے پنجاب نے سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، جھنگ ، فیصل آباد اورلاہور میں کارروائیاں کی، گرفتار ملزمان میں کاشف، سہیل بدر،علی رضا، اللہ یار ظفر اقبال منظور حسین بلوچ، میاں الطاف اورعمران شامل ہیں۔

ملزمان پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپےہتھیانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین