• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Two Suicide Bombings Killed In Afghanistan

افغانستان میں دہشت گردوں نے دو مساجد میں خود کش حملے کرکے 72افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہناہےکہ دارالحکومت کابل کی مسجد امام زمان میں نماز مغرب کے دوران خودکش بمبار نے خود کو اڑادیا۔ جس سے 39 افراد جاں بحق اور 40سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔داعش نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔

دہشت گردی کا دوسرا واقعہ وسطی صوبے غور کی مسجد میں پیش آیا۔ یہاں بھی خود کش بمبار نے دھماکا کیا جس سے33 نمازی جاں بحق ہو گئے ۔ اس حملےکانشانہ سیاسی تنظیم جمعیت کے رہنما تھے۔

تازہ ترین