• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو میں کافی کا سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

دنیا بھر میں کافی پینے کے شوقین افراد مختلف ذائقوں سے تیار کی گئی کافی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

ایسے ہی شوقین افراد کے لئے پیرو میں ساتویں سالانہ کافی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف ذائقوں سے تیار کی گئی کافی سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

اس فیسٹیول میں شائقین کو نا صرف مختلف کافی کے بیجوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی بلکہ کافی مشینوں،کافی سے منسلک ذائقوں اور مصنوعات سمیت اس کی تیاری کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا گیا۔

اس سالانہ کافی فیسٹیول میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں جو ناصرف مختلف ذائقوں سے تیار کی گئی کافی سے لطف اندو ز ہوتی نظر آئیں بلکہ اس دن کو یادگار بنانے کے لئے ساتھ ساتھ خوب سیلفیاں بھی بناتی رہیں۔

تازہ ترین