• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: چار ہزار سے زائد افراد میں ہیپا ٹائٹس سی کی تشخیص

Four Thousand Hepatitis C Patients In Punjab

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے زیر اہتمام ہیلتھ ویک کا ڈیٹا سامنے آگیا۔ چار ہزار سے زائد افراد میں ہیپا ٹائٹس سی کی تشخیص۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 15 سے 19 اکتوبر تک صوبے بھر میں 438 کیمپ لگائے گئے تھے جن میں مختلف بیماریوں سے متعلق لوگوں کی بلڈ سکریننگ کی گئی۔

سکریننگ کے دوران 40739 افراد میں ہیپا ٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی۔ ہیپا ٹائٹس سی کی تشخیص کے لیے ایک لاکھ 95 ہزار 507 افراد کی سکریننگ کی گئی تھی۔

سکریننگ کے دوران 7450 افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص ہوئی۔ ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص کے لیے 2 لاکھ 28 ہزار 795 افراد کے نمونے لیے گئے تھے۔

سکریننگ کے دوران صوبے بھر سے 756 افراد میں ایچ آئی وی کی بھی تصدیق ہوئی۔ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے 2 لاکھ 35 ہزار 490 افراد کی سکریننگ کی گئی۔

تازہ ترین