• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز نوجوانوں کیلئے مثال،کلین سوئپ کیلئے پرامید ہوں، آرتھر

Sarfraz Set Examples For Youth I Am Hopeful On Cleansweep Arthur

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سری لنکا کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کے لئے پرامید ہیں،کہا ایسا نہ ہوا تو مایوسی ہوگی،کپتان سرفراز احمد نے جس طرح بکی کی پیشکش کو ٹھکرایا وہ نوجوانوں کے لئے مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شارجہ :سری لنکا کو پھر شکست، پاکستان 7 وکٹ سے فاتح

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں ہیڈکوچ نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ سیریز 5-0سے جیت جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں میں جیت کی بھوک موجود ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کلین سوئپ ہو اگر ایسا نہ ہوا تو بحیثیت کوچ انہیں مایوسی ہوگی، پاکستانی ٹیم کو اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار دکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش شارجہ اسٹیڈیم کے ملازم نے کی

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم پاکستان نے لگارتا 8 ایک روزہ میچوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے، اس حوالے سے مکی آرتھر نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑی اپنی ذمہ داری اور کردار کو سمجھتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ نے ٹیم کے اہم کھلاڑی کو فکسنگ کی مبینہ پیشکش کے بارے میں کہا کہ اس کھلاڑی نے بہت ہی اچھا کام کیا اور بروقت اس کی رپورٹ کر کے اس معاملے کو بالکل صحیح انداز میں ہینڈل کیا، درحقیقت اس کھلاڑی نے قواعد وضوابط کی پاسداری کر کے ٹیم اور پوری کرکٹ کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :آئی سی رینکنگ: حسن علی نمبرون بولر،حفیظ بہترین آل راؤنڈر بن گئے

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حسن علی کا عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا، بابراعظم کا نمبر 4 پوزیشن پر ہونا اور محمد حفیظ کا دوبارہ عالمی نمبر ایک آل راؤنڈر بننا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے کی ایک بہت ہی اچھی ٹیم بنتی جارہی ہے۔

تازہ ترین