• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Benefit Concert For The Victims Of Hurricanes Harvey 5 Ex Presidents Attend Hurricane Relief Concert

امریکا کے شہر ہیوسٹن اورگردو نواح میں سمندری طوفان ہاروی کے متاثرین کی امداد کیلئے ہیوسٹن ٹوٹا سینٹر میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکا کے پانچ سابق صدور نے شرکت کی۔

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے کنسرٹ کو چار چاند لگاتے ہو ئےبھرپور پرفارمنس پیش کی اور شائقین کے دل موہ لئے،معروف گلوکارہ لیڈیا گاگا جن کے گانوں کے تقریباً 30ملین سے زائد البم فروخت ہو چکے ہیں جبکہ ان کے 150ملین سے زائد سن گلاسز بھی فروخت ہو نے کا ریکارڈ ہے نے اس کنسرٹ میں اپنی پر فارمنس سے حاضرین کوخوب محظوظ کیا ۔

میئر ہیوسٹن سیلویسٹرٹرنر نے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جس میں امریکا کے بقیدحیات 5سابق صدورباراک اوباما،جارج ڈبلیو بش،بل کلنٹن،جارچ بش سینئر اور جمی کارٹر شامل تھے۔

ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی ریڈارنیا میں اس کنسرٹ کو’’دل سے امریکاکی اپیل ‘‘کا نام دیا گیا تھا۔امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وڈیو پیغام کے ذریعہ کہا کہ آپ کی جانب سے یہ اقدام ہمیں یہ باور کراتا ہے کہ بحیثیت امریکا ہم سب متحد ہیں ۔

کنسرٹ میں لیڈی گاگا اور دیگر امریکی گلوکاروں نے راک اور قومی ملی نغمے گائے ،اس موقع پر سابق صدر جمی کارٹر کا کہنا تھا کہ وہ جس غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ ہیوسٹن اور گرد ونواح میں 6ہزار متاثرین کو گھر تعمیر کر کے دے گی گروپ نے اس کے لیے 20ملین ڈالر جمع کیے ہیں۔

صدر کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہم فلاح و بہبود کے کاموں پر عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں ،اس کنسرٹ سے ہفتہ کی ایک رات میں 31ملین ڈالر جمع کر لیے گئے جس میں تقریباً 80ہزار ڈونرز نے حصہ لیا۔

کنسرٹ کے موقع پر تمام سابق صدور نے اپنے خیالات کا اظہارکیا ،سابق صدور اسٹیج پرآئے تو حاضرین نے بھر پور تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔

میوزیکل کنسرٹ میں لیڈی گاگا نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ پیش کر کےوہاں موجود لوگوں کے دل جیت لئے جبکہ اس موقع پر دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین