• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف جیت جادو گرنی کی وجہ سے ملی، چندی مل

Win Against Pakistan Was Due To Magician Dinesh Chandimal

کمزور سری لنکن شیر پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیسے جیتے؟ سری لنکن کپتان چندی مل نے اس حوالے سے جادوگر کی مدد لینے کا انکشاف کیا ہے۔

سری لنکن کپتان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت جادو گرنی کی وجہ سے ملی، وزیر کھیل نے سیریز سے قبل جادوگرنی سے ملنے کا حکم دیا۔

چندی مل کے مطابق پاکستان کے خلاف یوا ے میں ٹیسٹ سیریز سے قبل ایک جادوگرنی زوئیزا نے پاکستان کی شکست کا منتر پڑھا تھا، سری لنکا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہرائی تھی۔

سری لنکا کے وزیر کھیل نے ایک ہفتے قبل تردید کی تھی کہ انہوں نے ٹیم کو جادوگر کی خدمات لینے کا کہا تھا۔

سری لنکا کی جادوگرنی زوئیزا نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ چندی مل اُن کے پاس آئے تھے اور کہا تھا کہ کوئی ایسا منتر کریں کہ ٹیم جیت جائے۔

اس نے کہا کہ میرے منتر سے سری لنکا نے پاکستان پر فتح پائی۔

زوئیرا نے ثبوت کے طور پر چندی مل کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی،ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو دو نوں ٹیسٹ میچوں میں شکست دی تھی۔

تازہ ترین