| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 13, 2017 | 09:36 am

کراچی: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالی جاں بحق، بیٹا زخمی

Husband Killed His Wife And Sister In Law In Karachi

Husband Killed His Wife And Sister In Law In Karachi

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور سالی کی جان لے لی جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

جاں بحق خواتین کی شناخت تسلیمہ اورصائمہ کےنام سےہوئی ہے۔ 4ماہ کے بچےصابر کے پیرمیں گولی لگی ہے۔

ادھر سرجانی ٹاؤن میں دو دوستوں نے پیٹرول چھڑک کر اپنے ہی دوست کو آگ لگادی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں دوستوں کے درمیان رقم کے لین دین کا تنازع تھا ۔ دو دوستوں حماد اور اویس نے عاطف کو سنسان جگہ پر لے جاکر رقم نہ دینے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

آگ سے عاطف 25 فیصد جھلس گیا جو سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔