• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار پلکت سمراٹ، علی فضل، ورون شرما اور منجوت سنگھ کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم 'فُکرےکی سلور اسکرین پر ایک بار پر واپسی ہو رہی ہے۔

2013میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم فُکرےکے سیکوئل فُکرے ریٹرن کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

'محبوبہ نامی اس گانے کو نیہا ککر اور یاسر ڈیسائی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول کمار نے ترتیب دیئے ہیں۔

مریگھدیپ سنگھ لامبا کی ہدایتکار ی میں بننے والے اس فلم میں بالی ووڈ اداکار علی فضل، پلکت سمراٹ، ورون شرمااور منجوت سنگھ سمیت ریچا چھڈامرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریا آنند ، پنکج تریپاٹھی و دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پروڈیوس کردہ یہ بالی ووڈ کامیڈی فلم فُکرے ریٹرن اس سال15دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین