• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی سے 50 افراد ڈی پورٹ ہو کرپاکستان پہنچ گئے

More Than 50 People From Turkey Came To Deport

ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر 50 نوجوان پاکستان پہنچ گئے،جنہیں ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق غیرقانونی طور پر ترکی جانے والے 50 نوجوان ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر سیالکوٹ ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں نوجوانوں کو حراست میں لے کر ایف آئی اے تھانہ منتقل کردیا ہے۔

تمام افراد غیر قانونی طور پر ایران کے راستے ترکی گئے تھے، جنہیں بعد میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈی پورٹ ہونے والوں میں دو14 سالہ لڑکے بھی شامل تھےجبکہ ڈی پورٹ ہونے والے نوجوان تعلیم یافتہ تھے اور مستقبل کے سنہرے خواب سجائے ترکی گئے تھے۔

تازہ ترین