• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’ریمپیج‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر

نامور ریسلر اور ہالی وڈایکشن اسٹار ڈیوین جانسن المعروف’ دی راک‘کی ایڈونچرسے بھرپور نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’ریمپیج‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

بریٹ پیٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم 80کی دہائی میں کھیلی جانے والی ایک ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے ماہرِ حیوانیات کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاؤں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے۔

فلم کی کہانی میں صورتحال اس وقت نیا موڑ اختیار کر لیتی ہیں جب ایک جنیٹک تجربے کی وجہ سے یہ دہشت ناک بلائیں قابو سے باہر ہو کر شہر کا رُخ کر لیتی ہیں اور راستے میں آنے والی ہر شے کو روندتے ہوئے یہ بلائیں تیزی سے آگے بڑھنا شروع کردیتی ہیں۔

اس دوران ایک بہادر شخص اپنی جان داؤ پرلگا کرشہریوں کے تحفظ ا بیڑا اُٹھا لیتا ہے اور مشکل صورتحال کاجوان مردی سے سامنا کرتا ہے ۔

بیؤ فائن ، جان ریکرڈ اوربریٹ پیٹن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوامی ہیرس،برینے ہِل ،جیک لیسی، میلن ایکر مین، جیفرے ڈین اور مارلے شیلٹن سمیت کئی فنکار اپنے اپنے مخصوص کرداروں میں نظر آئیں گے۔

نیو لائن سنیما کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایکشن ایڈونچر فلم آئندہ سال 20اپریل کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین