• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے نیل کے کوٹے پر اثرانداز ہرکوشش کا طاقت سے جواب دیں گے،مصری صدر

No One Can Touch Egypts Share Of Nile Waters Sisi

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ دریائے نیل میں مصر کے کوٹے پر اثر انداز ہونے والی ہر کوشش کا پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

عبدالفتاح السیسی کا صوبہ کفر الشیخ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کہنا تھا کہ دریائے نیل کے پانی میں مصر کے کوٹے پر گفتگو کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

صدر نے مصری عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہم سوڈان او رایتھوپیا کے ساتھ بہت پہلے گفت و شنید کرکے 3باتیں واضح کرچکے ہیں۔ ان میں پہلی یہ کہ دریائے نیل کے پانی میں مصر کے کوٹے پر اثر اندازی سے متعلق کوئی بھی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین