• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی ، 50فیصد شادیاں 3سال سے زیادہ نہیں چل پاتیں

Marriages Decrease Divorce Rates Increase In Abu Dhabi

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 50 فیصد سے زائد شادیاں 3سال سے زیادہ عرصے تک نہیں چل پاتیں۔

ابو ظہبی کے شماریات مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 5892 شادیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 3327 خواتین کا تعلق امارات سے تھا۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس طلاق کے 1922 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 978 خواتین کا تعلق امارات سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ہونے والی شادیوں میں 28.2فیصد سے زائد جوڑے ایک ساتھ شادی کا ایک سال بھی مکمل نہیں کر پائے۔

اعدادو شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مردوں کی شادی کی اوسط عمر 28.7 سال جبکہ خواتین کی شادی کی اوسط عمر 25.6 سال ہے۔

یو اے ای میں مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ شادیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ جون کے مہینے میں سب سے کم شادیاں ریکارڈ کی گئیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ابو ظہبی میں 1975 کے بعد سے شادیوں کی شرح میں 5 اعشاریہ 8 فیصد سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

سال 2015 کے مقابلے میں گزشتہ برس شادی کا بندھن ٹوٹنے کی شرح میں تھوڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، یعنی اس مدت کے دوران 1000 شادیوں میں طلاق کی شرح 7 اعشاریہ 9 سے کم ہو کر 7.6 تک دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یواے ای میں 15 یا اس سے زائد عمر کے 58 اعشاریہ 6 فیصد لوگ شادی شدہ جبکہ 35 اعشاریہ 7 فیصد غیر شادی شدہ ہیں، اس کے علاوہ باقی تمام لوگ طلاق یافتہ ہیں۔

تازہ ترین