• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازار حصص، 100 انڈیکس 231 پوائنٹس کے اضافے پر بند

100 Index Gains 231 Points In Pakistan Stock Exchange

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام آج مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 231 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار500 کی سطح سے اوپر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار میں 332 پوائنٹس کے رینج بینڈ میں کاروبار کیا گیا، حصص بازار میں کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 231 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 548 کی سطح پر بند ہوا۔

حصص بازار میںآج کے دن 5 ارب 21 کروڑ روپے مالیت کے 10 کروڑ 17 لاکھ حصص کا لین دین کیا گیا۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سرمایہ کارمحتاط روئیے اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حصص بازار میں رینج بانڈ ایکٹویٹی دیکھی جارہی ہے۔

تازہ ترین